اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق غلام حسین دھقانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غربت کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں کے باوجود اقتصادی نابرابری بڑھتی جارہی ہے کہا کہ اقتصادی نابرابری کی ایک وجہ غلط اقتصادی پالیسیاں ہیں- غلام حسین دھقانی نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سماجی ترقی کمیشن کے ترپنویں اجلاس کے مقاصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غربت کےخاتمے کا مقصد حاصل نہ ہونا آج کی دنیا کی ناکامی ہے- اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ناجائز اور غیرقانونی پابندیوں کو پابندیوں کا نشانہ بننے والے ممالک میں عدم مساوات بڑھنے کا سب سے بڑا سبب قرار دیا اور کوپن ہیگن سربراہی اجلاس کے سماجی ترقی کے مقاصد، نیز میلینم ڈویلپمینٹ مقاصد کے تحت ملکوں کی ترقی میں معاشی پابندیوں کے تخریبی کردار پر تاکید کی- غلام حسین دھقانی نے میلینم ترقیاتی مقاصد میں معذوروں سے متعلق مسائل کے سلسلے میں برتی جانے والی غفلت پرافسوس ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر توجہ پائدار ترقی کے منصوبے تیارکرنے کی اہمیت کی عکاس ہے- انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے مسئلے پر دوہزارتیس تک دنیا میں سن رسیدہ افراد کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے توجہ دینی چاہئے- واضح نہے کہ اقوام متحدہ کی سماجی ترقی کمیشن کا ترپنواں اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا ہے جو دو ہفتوں تک جاری رہےگا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲